ابنا: بیرجندکے گورنرعلی اکبرتناکی نے یکم نومبرکو نمازجمعہ کے خطبوں سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا اسے نتیجے پرپہنچ چکی ہے کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ رضاکاروں کے مراکز اورملک کے دیگرسیاسی میدانوں میں لوگوں کی موجودگی اورلوگوں کی مشکلات کے خاتمے اورانہیں نظام سے راضی رکھنے کے لیے حکام کی کوششوں سے اسلام اور انقلاب کے منحوس دشمنوں کی تمام پالیسیاں ناکام ہوں گی۔بیرجند کے گورنرنے معاشرے کے مختلف لوگوں کی معلومات میں اضافے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاہے کہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ایک اہم ترین راستہ روزمرہ کے مسائل سے آگاہ ہونا ہے۔تناکی نے مزید کہا ہے کہ جوملت بھی عظیم اہداف رکھتی ہو یقینا اس کے دشمن بھی ہوتے ہیں لہذا ایرانی عوام بھی اسے مستثنی نہیں ہے لیکن ایرانی عوام الہی احکام اور دینی تعلیمات پر اعتماد کر کے مختلف میدانوں میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے اور یہ چیز اسلام دشمنوں کی مایوسی اور ناامیدی کا باعث بنی ہوئی ہے۔......./169
1 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 477705
ایران کے شہربیرجند کے گورنر نےعوام کواسلامی جمہوریہ ایران کا بنیادی رکن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا ایک اہم ترین راستہ روزمرہ مسائل سے آگاہی اور علم ودانش کی ترقی ہے۔